Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش میں ایک اور بی جے پی رہنما کا قتل

مدھیہ پردیش۔۔۔مدھیہ پردیش میں آج ایک اور بی جے پی رہنما کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔ ضلع سیندھوا کے بلواڑی حلقہ کے بی جے پی رہنما منوج ٹھاکر کو نا معلوم افراد نے قتل کے بعد ان کا سر پتھر سے کچل دیا ۔ ان کی لاش خون میں لت پت سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ملی۔ اس سے قبل مندسور نگر پالیکا کے صدر اور بی جے پی کے معروف رہنما پرہلاد بندھوار کو جمعہ کے روزبازار کے چوراہے پر سرعام فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔پولیس نے پرہلاد کے قتل کے الزام میں منیش بیراگی کو گرفتار کرلیاجس نے خود کو بی جے کا کارکن بتا یا۔ پر ہلاد کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ ضلع کوآپریٹیو بینک کے سامنے کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔3گولیاں ان کے سر میں لگیں جس سے موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -آنکھوں میں لال مرچ جھونک کر لاکھوں روپے لوٹ لئے؟

شیئر: