7لاکھ روپے سے بھرا اے ٹی ایم اکھاڑنے والاگروہ گرفتار
نئی دہلی۔۔۔میدان گڑھی علاقے سے یونین بینک کے اے ٹی ایم، 2اے سی ، یو پی ایس ، 8بیٹری اور اور وہاں لگی ڈسک چرانے کے الزام میں 6افراد گرفتار کرلئے گئے۔ اے ٹی ایم میں تقریباً7لاکھ 70ہزار روپے موجود تھے۔ ساؤتھ دہلی کے ڈی سی پی وجے کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام مہیندر پال، وشال ملجانی، رنجن پانڈے،بلوندر کمار ، انکت اور انشومان ہیں۔ یہ سبھی مختلف لاجسٹک اور بینکوں کے اے ٹی ایم نصب کرنے اوراصلاح و مرمت کا کام کرنیوالی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں۔پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ علاقے میں نصب دینا بینک کے اے ٹیم کی اصلاح و مرمت کیلئے انہیں جانا تھا۔ اسی دوران انہیں پتہ چلا کہ یونین بینک کے اے ٹیم کو بھی اکھاڑنے کیلئے بینک نے آرڈر جاری کردیاہے ۔ قبل اس کے کہ بینک کے ملازمین اے ٹی ایم اکھاڑنے کیلئے پہنچتے ملزمان اے ٹی ایم مشین اور دیگر سامان چرا لئے گئے۔پولیس نے شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونین بینک کے کسی نہ کسی ملازم کا چوروں کے گروہ سے رابطہ ہے جنہوں نے اے ٹی ایم کے ناکارہ ہونے اور وہاں سے اکھاڑنے کی اطلاع فراہم کی ہوگی۔