پاکستان جونیئر اسکواش کا ایشین چیمپیئن بن گیا
پتایا: پاکستان نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔ فائنل میں اس کا مقابلہ روایتی حریف ہند کے ساتھ تھا۔ تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں شیڈول ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ میں روایتی حریف پاکستان اور ہند کے کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے تھے۔ فائنل مقابلے میں پاکستان نے ہند کو2-0 سے ہرا کر ایشیائی چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کرلیا۔پاکستانی کھلاڑی فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے فائنل میں غیر معمولی کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں پاکستان کا جھنڈابلند کیا۔ پہلے فائنل مقابلے میں فرحان ہاشمی نے ہندوستانی ویر چو ٹرانی کے خلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کی۔میچ کا اسکور 2-11، 9-11، 7-11، 11-5 اور 9-11 رہا۔ دوسرے میچ میں عباس زیب نے ہندوستانی حریف اتکرش بیہانی کو 3-0 سے ہرادیا،اس میچ کے دوران ہندوستانی کھلاڑی کو 11-4، 11-2، 11-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں