افغانستان میں خود کش حملہ ،مرنیوالے126ہوگئے
کابل... افغانستان کے فوجی ٹریننگ سینٹر میں ہونےو الے خود کش حملے میں126 اہلکار ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں افغان اسپشل فورس کے کمانڈوز اور اہلکارشامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغان صوبے میدان وردک میں دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی نیشنل سیکیورٹی ٹریننگ سینٹرکے مرکزی دروازے سے ٹکرادی۔ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجووں کو مار دیا گیا۔ طالبان نے دھماکے کے لئے افغان فورسز سے چھینی گئی امریکی ساختہ بکتر بند گاڑی استعمال کی۔ افغان طالبان نے فوجی بیس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملہ آورگروپ نے فوجی بیس میں گھس کر افغان فوجیوں کو نشانہ بنایا۔بڑی تعداد میں افغان فوجیوں کا نقصان ہوا ہے۔