ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی شہرت رکھنے والے گلوکار گرو رندھاوا نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیاہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرو کہتے ہیں کہ اگر انہیں کبھی لاہور بلایاگیا تو وہ ضرور آئیں گے۔ گرو پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کو قریب لاسکتے ہیں اور اس سے دوریاں ختم ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔