ڈاکٹر شاہد مسعود جیل میں بے ہوش ہوکر گر پڑے
راولپنڈی... راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈاکٹرشاہدمسعودکی طبیعت بگڑگئی۔جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتاراینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود گزشتہ روزاپنی بیرک میں بے ہوش ہوکرگرپڑے جس پرانہیں فوری طورپرجیل اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ہنگامی طور پر نیوروسرجن نے چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ تجویز کئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کو منگل کو پمز اسپتال لے جایاجائے گا۔جہاں ان کے ٹیسٹ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پر میڈیکل بورڈ اس کا جائزہ لے گا۔