لندن ۔۔۔ انسان کے حوصلے اور کمپنیوں کے عزائم مسلسل بڑھتے رہتے ہیں اور ایسا ہی کچھ یہاں دنیا کے مختلف شہروں میں لوگوں کی سہولت کیلئے کاریں فراہم کرنے والی مشہور بین الاقوامی کمپنی اوبر جو کاروبار کے دیگر شعبوں میں بھی قدم رکھ چکی ہے اب یہ اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 4برسوں میں مسافروں کو اوبر طیارے بھی فراہم کریگی۔شروع میں کرائے پر حاصل ہونے والے یہ طیارے امریکہ میں دستیاب ہونگے جس کے بعد برطانوی فضاﺅں میں اڑان بھریں گے۔ یہ طیارے مسافروں کو شاپنگ سینٹروں، بلند و بالا سرکاری عمارتوں اور دفاتر کی چھتوں سے مسافروں کو اٹھائیں گے۔ یہ الیکٹرک کار ہوگی اور ایک مرتبہ چارج کئے جانے کے بعد60میل تک اڑان بھر سکیں گے اور اس کے بعداسے دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت پیش پڑیگی اور صرف 5منٹ کی چارجنگ کے بعد یہ پھر سے اڑان بھرنے کے قابل ہوجائیں گے۔کمپنی کا کہناہے کہ سڑکوں پر ہجوم کی وجہ سے ٹریفک میں جو پریشانی ہوتی ہے ان طیاروں کے ذریعے اسے دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ ایک اندازے کے مطابق ان طیاروں کی رفتار فی گھنٹہ 150سے 200میل تک ہوگی۔