Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن: گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ جاری

میلبورن: 2019ء کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے ۔ مینز اور ویمنز سنگلز کے دفاعی چیمپیئنز کے بعد خواتین سنگلز کی عالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ بھی شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ سیمونا ہیلپ کو امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز نے ہرایا جبکہ دیگرخواتین کھلاڑیوں میںکیروینا پلسکووا، نوامی اوساکا اور ایلین سویٹولینا بھی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئی ہیں۔ دوسری جانب مینز سنگلز کے عالمی نمبر ون نوواک ڈوکووچ ایک سیٹ ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل تک رسائی میں کامیاب ہو گئے ہیں۔جاپان کے کائی نیشیکوری کے علاوہ کینیڈا کے میلوس راونک بھی کوارٹر فائنلز کھیلیں گے۔خواتین کے پری کوارٹر فائنلز میں سب کی نظریں سرینا ولیمز اورعالمی نمبر ون سیمونا ہیلپ کے میچ پر تھیں ۔امریکی کھلاڑی نے اپنی رومانیہ کی حریف کو صرف ایک سیٹ جیتنے کا موقع دیا اور کھیل میں واپس آتے ہوئے اسے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔ سیرینا نے پہلا سیٹ آسانی سے 6-1کے اسکور سے جیتا تاہم سیمونا نے دوسرا سیٹ 6-4سے اپنے نام کرلیا ۔ مقابلہ برابر ہونے پر سیرینا ولیمز زیادہ جارحانہ انداز میں سامنے آئیں اور تیسرا اور آخری سیٹ6-4سے جیت لیا۔ ماں بننے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کے بعد یہ سیرینا ولیمز کی سب سے اہم کامیابی ہے ۔مینز سنگلز کے فیورٹ عالمی نمبر ون سرب کھلاڑی نوواک ڈوکو وچ نے روسی کھلاڑی ڈینل میدویدیو کو ہرا کر اپنا سفر جاری رکھا ۔ روسی کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں مزاحمت کی اور7-6سے جیت گئے تاہم ڈوکووچ نے اگلے دونوں سیٹ اپنے نام کرتے ہوئے میچ 6-4،7-6،6-2اور6-3سے جیت لیا ۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: