اتراکھنڈمیں شدید برفباری، پورے علاقے نے برف کی چادر اوڑھ لی
دہرہ دون۔۔۔۔۔اتراکھنڈ کے بالائی اور ہمالیائی علاقوں میں شدید برفباری اور زیریں علاقوں میں بارش سے کڑاکے کی سردی شروع ہوگئی۔گڑھ وال ، بدری ناتھ، کیدار ناتھ، گنگوتری، جمنوتری ، اولی ، چکراتا، ہرشل اور آس پاس کےعلاقوں میں تعمیرمکانات اور پہاڑی چوٹیاں برف کی چادریں اوڑھ لیں ۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا کہ ریاست کے 6پہاڑی اضلاع میں شدید برفباری ہوگی۔انتباہ کے پیش نظر دہرہ دون، ٹہری، رودر پریاگ اور ہریدوار کے ڈی ایم نے منگل کو سرکاری ونجی اسکولوں کو بندکرنے کی ہدایت جاری کردی۔کماؤں کے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے درجہ حرارت میں مزیدکمی ریکارڈ کی گئی۔