عمران خان 100 عالمی مفکرین کی فہرست میں
کراچی: عالمی جریدے فارن پالیسی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو رواں برس کے 100 عالمی مفکرین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فارن پالیسی کی فہرست میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل، سابق امریکی صدر بارک اوباما، ان کی اہلیہ مشیل اوباما، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جے کینڈا آرڈرن بھی شامل ہیں جبکہ پاکستانی وزیرا عظم عمران خان بھی اب اس فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یہ اعزاز ان کی 22 سالہ جدوجہد کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ ملنے پر حاصل ہوا ہے۔ فہرست میں بھارت کے میکش امبانی، علی بابا کے سربراہ جیک ما اور امازون کے سی ای او جیف بیزوس کے نام بھی شامل ہیں۔ قبل ازیں ملالہ یوسفزئی سمیت کئی دیگر پاکستانی بھی اس فہرست میں شامل رہ چکے ہیں۔ جریدے کی مکمل فہرست آج آن لائن جاری کی جائے گی۔