Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ کی بیٹی شویتا نے سلمان کو پہلی محبت قرار دیدیا

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نے انکشاف کیا کہ سلمان خان ان کی پہلی محبت تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اور ان کی بہن شویتا بچن نے کافی ود کرن میں شرکت کی۔ کرن جوہر نے زندگی کی پہلی محبت کے بارے میں سوال پوچھا تو شویتا نے بغیر کچھ سوچے سلمان خان کا نام لیا تاہم ابھیشیک نے کچھ سوچ کر فوراً ہی مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کرش تو عامر خان تھے جو شویتا کو ان کی سالگرہ پر خط لکھا کرتے تھے۔ ابھیشیک بچن نے بات کا رخ موڑنے کی کوشش کی جواس وقت ناکام ہو گئی جب کرن جوہر نے ایک اور سوال پوچھا کہ آپ کو کس نے متاثر کیا توانہوں نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان کا ہی نام لیا۔

 

شیئر: