ہندوستان کے مشہور کامیڈین اداکار کپل شرما نے حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے نیشنل میوزیم آف انڈین سینما کی تقریب میں نریندر مودی سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لکھاکہ ”وزیراعظم صاحب، آپ سے مل کر اچھا لگا اور ہماری فلم انڈسٹری اور قوم کے لئے آپ کے متاثر کن خیالات جان کر بہت بہترین محسوس ہوا۔ میں یہ ضرور کہوں گا کہ آپ کی حسِ مزاح شاندار ہے۔نریندر مودی نے کپل کی ٹویٹ پر لکھا'جب کپل شرما کسی کی حسِ مزاح کی تعریف کریں تو یہ اس شخص کے لئے خوشی کا مقام ہوتا ہے، میری کیفیت بھی اس سے کچھ مختلف نہیں۔
متعلقہ خبریں
-
20 جنوری ، 2019
-
19 جنوری ، 2019
-
19 جنوری ، 2019