Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی بجٹ کے نام پر عوام پر معاشی بم گرایا جا رہا ہے‘ مرتضیٰ وہاب

کراچی:  سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو چکی ہے اور یہ عوام کے مسائل میں مزید اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے کہا کہ ’میری درخواست ہے کہ ایسے اقدامات کریں، جس سے عوامی مشکلات کم ہو سکیں‘۔
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کئی بار کہہ چکی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے اعلانات پر غور کرے، حکومت آج منی بجٹ اور معاشی اصلاحات کے نام پر ایک اور بم گرانے جا رہی ہے۔ ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکام حکومت محصولات کے حصول کے لیے منی بجٹ لا رہی ہے۔
صوبے میں امن و امان سے متعلق بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ جعلی نمبر اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز سے حاصل کرلیں۔
مزید پڑھیں:- -  - - -پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ‘ پائلٹ شہید

 

 

 

شیئر: