اپوزیشن کا احتجاج ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے وزیر خزانہ اسد عمر کے خطاب کے دور ان شدید شور شرابا اور احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی بجٹ پیش کیا ۔ اپوزیشن ارکان شدید نعرے بازی اور شورشرابا کرتے رہے ۔پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر اسپیکر کو پیغام دینے کیلئے سیکرٹری اسمبلی کے روسٹرم پر پہنچے۔جس پر اسد عمر نے کہاکہ اسپیکر صاحب فکر نہ کریں آپ ا نہیںبولنے دیں ۔ تقریر کے دور ان اپوزیشن کے ارکان نے جھوٹا جھوٹا کے نعرے لگائے ۔کئی ارکا ن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔اپوزیشن کے شدید شورشرابے کے باعث وزیر اعظم عمران خان نے ہیڈ فون لگا لئے ۔تسبیح پڑھتے رہے اور مسکراتے رہے ۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے گو نیازی گو مک گیا تیرا شو نیازی، گو نیازی گو نیازی گو کے نعرے لگائے گئے ۔