کنٹرول لائن پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3افراد زخمی
راولپنڈی... ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جندروٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہندوستانی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھر پور جواب دیا اور ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔