Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیتابھ بچن کی راجستھان رائلز کی فرنچائز میں دلچسپی

ممبئی:ہند کے معروف اداکار امیتابھ بچن بھی انڈین پریمیئر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کیلئے ٹیم خریدنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں اور وہ راجستھان رائلز کیلئے بولی لگا سکتے ہیں۔ راجستھان رائلز کے مشترک مالک اسے بیچنا چاہتے ہیں اور بچن خاندان فرنچائز کو خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ امیتابھ پہلے ہی ہند میں فٹ بال کی سپر لیگ اور کبڈی ٹیموں میںحصہ دار ہیں۔ یہ ٹیم خریدنے کی صورت میں امیتابھ بچن آئی پی ایل کا حصہ بننے والے ایک اور بالی ووڈ اسٹاربن جائیں گے۔شاہ رخ خان ، پریٹی زنٹا اور شلپا شیٹھی بھی لیگ کا حصہ ہیں ۔ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ا سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راج کندرا نے اپنے شیئر فروخت کرکے آئی پی ایل سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: