Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ مصنوعی ذہانت سمٹ میں شرکت کے لیے پیرس پہنچ گئے

ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے سعودی وفد کی سربراہی کریں گے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اتوار کو پیرس پہنچے ہیں، وہ ایکشن سمٹ فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں ولی عہد شہزادہ محمد سلمان کی نیابت کرتے ہوئے سعودی وفد کی سربراہی کریں گے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے چیئرمین عبداللہ الغامدی شامل ہیں۔
سعودی وفد کئی سربراہی اجلاسوں میں شرکت کرے گا جس میں مصنوعی ذہانت کے مستقبل اورعوامی مفادات کے لیے اس کے استعمال کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شیئر: