Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ایپل کا آئی فون ایس ای 4 عنقریب لانچ ہونے والا ہے؟

امید کی جا رہی ہے کہ یہ فون 2022 ماڈل کے مقابلے میں قدرے قیمتی ہوگا (فوٹو: ایپل)
بلومبرگ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آئی فون ایس ای 4 آنے والے دنوں میں لانچ کیا جائے گا اور رواں ماہ کے آخر میں فروخت کے لیے دستیاب ہو سکتا ہے۔
کمپنی نے 2016 سے آئی فون ایس ای کے تین ورژن جاری کیے ہیں اور توقع ہے کہ اگلا ماڈل آئی فون 14 سے مشابہ ہوگا اور یہ ہوم بٹن اور ٹچ آئی ڈی کے بغیر آئے گا۔
ایپل اب لائٹننگ پورٹ کے ساتھ ڈیوائسز نہیں لانچ کرتا جس کا مطلب ہے کہ آئی فون ایس ای 4 یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ آئے گا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ ایپل انٹیلی جنس فیچرز سے لیس ہوگا۔
ایپل کے پلان سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایپل آئی فون ایس ای 4 کو ’اگلے ہفتے کے اوائل میں‘ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ایونٹ کے بجائے کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے لانچ کیا جاسکتا ہے۔
توقع ہے کہ آئی فون ایس ای 4 اس ماہ کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایپل کے موجودہ آئی فون ایس ای (2022) ماڈل کی کچھ کنفیگریشنز امریکہ کے مختلف سٹورز پر سٹاک سے باہر ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ فون امریکہ کے ساتھ ساتھ انڈیا میں کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے خریداری کے لیے دستیاب ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ یہ 2022 ماڈل کے مقابلے میں قدرے قیمتی ہوگا۔
ایپل سے توقع ہے کہ وہ آئی فون ایس ای 4 کو ایک پروسیسر کے ساتھ متعارف کرائے گا، جو کہ اے 18 چپ کی طرح طاقتور ہے۔ اس کے 8 جی بی ریم سے لیس ہونے کی بھی توقع ہے جو ایپل انٹیلی جنس فیچرز کو سپورٹ کرے گی۔
آئی فون ایس ای 4 کی تین دیگر ہارڈ ویئر تبدیلیوں کے ساتھ آمد ہو سکتی ہے۔ ایپل اس فون کو آئی فون 14 جیسی باڈی سے لیس کر سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں 6.1 انچ کی او ایل ای ڈی سکرین ہو سکتی ہے۔ جیسچرز پر مبنی نیویگیشن اور فیس آئی ڈی کے بدلے ہوم بٹن اور ٹچ آئی ڈی کو بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

 

شیئر: