پاکستان میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
پیر کے روز قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس کے بعد جنوبی افریقہ نے 305 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جنوبی افریقہ کی اننگز
جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا گیا۔
کپتان ٹیمبا باوُوما اور میتھیو بریٹزے کے درمیان 37 رنز اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی وکٹ وِل رُورک نے لی جن کی گیند پر ٹیمبا باوُوما 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
-
سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس کی فروخت شروع، قیمتیں کیا ہوں گی؟Node ID: 885395
دوسری وکٹ کے لیے جیسن سمتھ اور میتھیو بریٹزے کے درمیان عمدہ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔
دونوں بیٹرز نے شراکت کے دوران تحمل مزاجی سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے 93 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کو دوسری وکٹ 130 رنز پر ملی جب جیسن سمتھ 41 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔
کیویز کو اگلی وکٹ بھی جلدی مل گئی جب کائل ورینے ایک رن بنا کر مائیکل بریسویل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اپنے ڈیبیو میچ میں نوجوان بیٹر میتھیو بریٹزکے نے شاندار اننگز کھیلی۔
میتھیو بریٹزے نے 148 گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 150 رنز بنائے۔
یہ ون ڈے ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/February/42956/2025/snapinst.app_476994618_1116943780169184_8148835475564575458_n_1080.jpg)
نیوزی لینڈ کو چوتھی وکٹ میتھیو بریٹزکے کی ملی جو میٹ ہینری کی گیند پر مائیکل بریسول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
بیٹر ویان مُولڈر نے بھی کیوی بولروں کا خوب مقابلہ کیا اور 60 گیندوں پر 64 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
جنوبی افریقہ کو پانچواں نقصان 300 کے سکور پر ہوا جب ویان مُولڈر وِل او رُورک کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سینوران متھوسامی تھے جو دو رنز پر میدان بدر ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی اننگز
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ذمہ دارانہ آغاز کیا۔
ڈیوون کونوے اور وِل ینگ نے پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت قائم کی۔
جنوبی افریقہ کو پہلی وکٹ 50 رنز پر ملی جب وِل ینگ اِتھان بوش کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پہلی وکٹ گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیوون کونوے کے درمیان شاندار پارٹنرشپ کا آغاز ہوا۔
دونوں بیٹرز نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی بولرز کو بے بس کیے رکھا۔
دوسری وکٹ کے لیے ڈیوون کونوے اور کین ولیمسن نے 155 گیندوں پر 187 رنز بنائے اور میچ کو نیوزی لینڈ کے پلڑے میں ڈال دیا۔
اس پارٹنرشپ کے دوران کین ولیمسن نے سینچری مکمل کی جبکہ ڈیوون کونوے سینچری کے بہت قریب پہنچ کر جونیئر دلا کی گیند پر سینوران متھوسامی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 251 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 10 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کا شکار بن گئے۔
اگلی ہی گیند پر متھوسامی نے صفر کے سکور ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے میتھیو بریٹزکے نے 150، ویان مُولڈر نے 64 اور جیسن سمتھ نے 41 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری اور وِل او رُورک نے دو دو جبکہ مائیکل بریسول نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ نیوزی لینڈ کا سیریز میں دوسرا جبکہ جنوبی افریقہ کا پہلا میچ تھا۔
اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا تھا۔
اِس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں انجرڈ رچن رویندرا کی جگہ ڈیوون کونوے کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ سہ ملکی سیریز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تیاریوں کا حصہ ہے۔
نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ڈیوون کونوے، وِل ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریسول، مچل سینٹنر (کپتان)، بین سیئرز، میٹ ہینری اور وِل او رُورک شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹیمبا باوُوما (کپتان)، میتھیو بریٹزے، جیسن سمتھ، کائل ورینے (وکٹ کیپر)، ویان مُلڈر، مِیہلالی پونگ وانا، سینوران متھوسامی، اِتھان بوش، جونیئر دلا، لنگی نگیڈی اور تبریز شمسی شامل ہیں۔