Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حب ڈیم میں پانی ختم‘ صورتحال تشویشناک

حب: 24 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیم میں صرف ایک فٹ پانی باقی رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مسلسل خشک سالی اور بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے، اس وقت صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔ حب ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان کا کہنا ہے کہ ڈیم سے حب اور گڈانی کو اس وقت جنریٹرز سے پانی پمپ کرکے لسبیلہ کینال کو فراہمی دی جا رہی ہے۔ قبل ازیں گزشتہ برس جون میں بھی اسی طرح کی صورت حال پیدا ہونے کے نتیجے میں حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک پہنچ گئی تھی۔ واضح رہے کہ حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہے جہاں سے پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے کراچی کو بھی پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔
 

شیئر: