Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش پریمیئرلیگ: سہیل تنویرکی قیادت میں سلہٹ سکسرز کی دوسری کامیابی

چٹاگانگ: نئے کپتان سہیل تنویر کی قیادت میں  سلہٹ سکسر ز نے  بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں مسلسل دوسرا میچ جیتتے ہوئے کھلنا ٹائٹنز کو 58رنز سے ہرادیا ۔ پاکستانی اسپنر محمد نواز نے راجشاہی کنگزکے خلاف اپنی بولنگ کے ذریعے کامیابی میں حصہ ڈالنے کے بعد گزشتہ روز 39رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے نتیجے میں سلہٹ کا اسکور 195/4رنز تک پہنچا ۔ کھلنا ٹائٹنز ہدف کے حصول میں ناکام رہے اور 137رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ نبیل صمد نے20رنز دے کر4وکٹیں لیں جبکہ محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سلہٹ سکسرز نے پہلے بیٹنگ کی اور لٹن داس، عفیف حسین ، صابر رحمان اور محمد نواز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت بڑا مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب رہی۔ لٹن داس اورعفیف حسین نے 71رنز کی اوپننگ شراکت فراہم کی ، دونوں نے 34اور49رنز اسکور کئے ، صابر رحمان نے 44 اور محمد نوازنے39رنز بنائے اور دونوں آوٹ نہیں ہوئے۔کھلنا ٹائٹنز کے تیج الاسلام نے3وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں 27رنز پر پہلی اور 64پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد کھلنا کی ٹیم سنبھلنے میں ناکام رہی اور اس کی وکٹیں مختصر وقفوں سے گرتی چلی گئیں ۔ اوپنر برینڈن ٹیلر34 اور مڈل آرڈر بیٹسمین عارف الحق نے24رنز بنائے ، جنید صدیق نے20رنز کا حصہ ڈالا تاہم کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی جا سکی اور پوری ٹیم 19ویں کی پہلی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی ۔نبیل صمد نے 3جبکہ تسکین احمد نے2، محمد نواز ، الوک کپالی ، سہیل تنویر اور حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: