ایم کیو ایم مضبوط اتحادی ہے، نعیم الحق
اسلام آباد... وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق نے کہاہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہماری اہم اور مضبوط اتحادی ہے۔مرکزی حکومت کے ناقدین اتحادیوں کے مابین تقسیم اور اختلاف کے خواہاں ہیں۔حزب اختلاف کا ایجنڈا کامیاب ہوگا اور نہ ہی کسی کو غلط فہمیوں کے بیج بونے دیں گے۔ اتوار کو ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مرکزی حکومت کے قیام میں متحدہ کا اہم کردار ہے۔نعیم الحق نے کہاکہ مقامی مسائل ہوں یا قومی معاملات، باہم اشتراک سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام سے ہمکنار کرنے کے حوالے سے متحدہ سمیت تمام اتحادیوں سے مکمل ہم آہنگی ہے۔ مرکزی حکومت کے ناقدین اتحادیوں کے مابین تقسیم اور اختلاف کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کا ایجنڈا کامیاب ہوگا نہ ہی کسی کو غلط فہمیوں کے بیج بونے دیں گے۔ معاملات و مسائل پر گفتگو کرتے وقت احتیاط کا دامن تھامنا ہوگا۔ مسائل کے مو¿ثر حل کیلئے تنقید کی بجائے مشاورت کا رستہ اختیار کریں گے۔