Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز ،زرداری ملاقات جیل کے اندر ہوگی یا باہر؟

خیرپور... پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے دعوی کیا ہے کہ 2020 میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے۔اتوارکو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2020 میں عمران خان کے ساتھ جو اتحاد ہے وہ ٹوٹ جائے گا۔ اتحاد ٹوٹنے کے بعد اسی میں سے ایک اور وزیر اعظم منتخب ہوگا۔ ہوسکتا ہے کہ آنے والا وزیر اعظم پی ٹی آئی سے ہو ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کسی اور پارٹی سے ہو۔ وسان نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات ہوگی۔ اب یہ جیل میں ہو اور یا جیل سے باہر مگر ملاقات ضرور ہوگی۔سابق صوبائی وزیرنے کہا کہ احتساب ہو تو سب کا ہو مگرایسا نہ ہو کہ کسی کو انکوائری کے درمیان ہی گرفتار کرلیا جائے۔ کسی کا ریفرنس داخل ہو تو بھی گرفتاری نہ ہو۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برسراقتدار آنے سے قبل دعوے تھے کہ گھرتعمیر کریں گے اور روزگار دیں گے مگر کر سب کچھ الٹا کر رہے ہیں۔

شیئر: