Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طبی تحقیق وزن کم کرنے کے بارے میں کیا کہتی ہے

جسمانی وزن کم کرنے کے حوالے سے مختلف رپورٹس سامنے آتی رہتی ہیں جن میں لوگوں کو عجیب و غریب مشورے دیئے جاتے ہیں ۔ ٹھوس شواہد کی عدم موجودگی کی  بنا پر کسی بھی مشورے پر عمل کر لینا درست نہیں ۔ ‏سائنسی شواہد پر مشتمل وزن میں کمی کے طریقوں کو مؤثر طریقے سے اپنایا جاسکتا ہے ۔ بس اس کے لئے آپ کو مناسب طریقہ کار کا معلوم ہونا ضروری ہے ۔ 
سائنسی تحقیق کے مطابق کافی میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے متعدد طبی فوائد حاصل کئےجاسکتے ہیں ۔ کافی میں شامل کیفین جسمانی میٹابولزم کو تین سے گیارہ فیصد تک بڑھاتا ہے اور چربی پگھلانے کے عمل کو دس سے انتیس فیصد تک بڑھا دیتا ہے ۔ تاہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس میں چینی یا زیادہ کیلوریز والے اجزا شامل نہ ہوں ورنہ یہ مشروب کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا ۔ 
غذا میں چینی کا اضافہ وزن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ بیشتر افراد چینی کی بہت زیادہ مقدار کو جسم کا حصہ بنالیتے ہیں جس کے سبب وزن کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ طبی سائنس کے مطابق چینی کا زیادہ استعمال موٹاپا ، ذیابیطس امراض قلب اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے ۔ جسمانی وزن میں کمی لانے کیلئے چینی کے استعمال میں کمی لانا ہوگی خاص طور پر باہر کی غذاؤں کو استعمال کرنے سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں ۔ 
ریفائن کاربوہائیڈریٹس کا استعمال موٹاپے کی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے ۔ یہ عام طور پر چینی اور اجناس جیسے سفید ڈبل روٹی اور پاستہ وغیرہ میں پائے جاتے ہیں جو بلڈ شوگر کو بہت تیزی سے اوپر لے جا کر بھوک ، اشتہا اور کھانے کی مقدار کو بڑھا دیتے ہیں ۔ وزن میں کمی لانے کے لیے ریفائن کاربوہائیڈریٹ کے استعمال میں کمی لانا ضروری ہے ۔
جسمانی وزن میں کمی کی بات ہو تو پروٹین سب سے اہم جز ہے ۔ پروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال میٹابولزم کو بڑھاتا ہے اور زیادہ کیلوریز برن کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس سے پیٹ بھرنے کا احساس بھی زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے جس کے نتیجے میں اوسطاً روزانہ 441 کیلوریز کے استعمال میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ تحقیقات کے مطابق پروٹین کیلوریز میں 25فیصد کمی کا سبب بنتی ہیں ۔

شیئر: