آج شام دہلی میں راج پتھ پرہوگا’’بیٹنگ دی ریٹریٹ‘‘ ۔۔۔۔کیا ہے یہ پرگرام؟
نئی دہلی۔۔۔۔۔یوم جمہوریہ کی تقریبات کا آج سرکاری طور اختتام ہوگا۔ راج پتھ پر منعقد ہونیوالے پروگرام کی وجہ سے دہلی کی مختلف سڑکیں اور شاہراہیں بند کردی جائیں گی۔ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں گے۔ہر سال 29جنوری کی شام کو ہونیوالاپروگرام کو ’’بیٹنگ دی ریٹریٹ‘‘کے نام سے معروف ہے۔اس میں صدر جمہوریہ ہند مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہیں۔
’’بیٹنگ دی ریٹریٹ‘‘پرگرام کیا ہے؟
’’بیٹنگ دی ریٹریٹ‘‘ میں ہندوستانی یوم جمہوریہ کی اختتامی تقریبات دکھائی جاتی ہیں۔اس پروگرام میں بری ، بحری اورفضائی افواج کے بینڈ اپنے روایتی دھن کے ساتھ مارچ کرتے ہوئے گزرتے ہیں۔یہ پروگرام افواج کی بیرکوں میں واپسی کو ظاہر کرتا ہے۔آج ہونیوالے اس پروگرام کے باعث دہلی پولیس نے آگاہ کیا کہ وجے چوک کی طرف جانیوالی تمام سڑکیں دوپہر سے رات 10بجے تک بندرہیںگی۔رفیع مارگ،سنہری مسجد ، رائے سین روڈپر کرشن بھون سے وجے چوک کی طرف گاڑیوں سے جانے کی اجازت نہیں ۔