وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کا کہنا ہے کہ تین حالتوں میں صارف نئی گاڑی یا اس کی قیمت وصول کرنے کا حقدار ہوگا۔
سبق نیوز کے مطابق تجارتی ضوابط کے تحت نئی گاڑی خریدنے پر وارنٹی کے بارے میں صارف کو چاہئے کہ وہ اپنے حقوق سے آگاہ رہیں تاکہ نقصان سے بچ سکیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں ای کامرس رجسٹریشن میں 17.47 فیصد اضافہ ریکارڈNode ID: 870876
-
آن لائن خریداری میں جعلسازی سے خبردار، وزارت تجارت کا انتباہNode ID: 881179
ترجمان وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزارت نے ضوابط مقرر کیے ہیں۔ تین حالتوں میں گاڑی فروخت کرنے والوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ صارف کو متبادل گاڑی یا ہرجانہ ادا کریں۔
الحسین نے ان تین حالتوں کی وضاحت پیش کی جن کے تحت نئی گاڑی کلیم کی جاسکتی ہے جس میں سب سے پہلی شرط ہے کہ خریدی گئی گاڑی کی وارنٹی کی مدت ختم نہ ہوئی ہو۔
اگر کار ڈیلر کی جانب سے 14 دن تک مطلوبہ اسپیئر پارٹس فراہم کرنے میں ناکامی ہوتی ہے۔ تیسری اور اہم شرط یہ ہے کہ اگر ڈیلر مقررہ مدت کے دوران گاڑی کی مرمت مکمل کرنے میں ناکام رہتا ہے ۔
مذکورہ تینوں صورتوں میں صارف کا حق ہے کہ وہ وزارت تجارت میں کلیم داخل کرے جس پر یا تو نئی گاڑی دلوائی جائے گی یا گاڑی کی مکمل قیمت کے علاوہ تاخیر پر ہر دن کے حساب سے 400 ریال ادا کرائے جائیں گے۔