امریکہ: شٹ ڈاﺅن سے معیشت کو 11ارب ڈالر کا خسارہ
واشنگٹن۔۔۔ امریکہ میں 5 ہفتے تک جاری رہنے والے حکومتی شٹ ڈاو¿ن سے امریکی معیشت کو 11 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا جو میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کےلئے مانگے گئے فنڈ سے دگنی رقم ہے۔ کانگریس کے بجٹ آفس نے رپورٹ میں کہا کہ حکومتی امور کی بحالی کے بعد 3 ارب ڈالر یا جی ڈی پی کے 0.02 فیصد کو ریکور کرلیا جائے گا۔ایک اندازے کے بعد مطابق سیاسی تنازع کی وجہ سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات اہم تھے لیکن اگر شٹ ڈاﺅن جاری رہتا تو معیشت کو اس سے زیادہ سنگین نقصان پہنچ سکتا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ معیشت میں ہونے والے خسارے سے انفرادی کاروباروں اور ملازمین پر کئی گنا زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں نجی سیکٹر میں کام کرنے والے بعض ادارے اپنا نقصان پورا نہیں کرسکیں گے۔