Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’حکومت سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہی ہے‘ ‘

اسلام آباد:  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے پروگرام بنا رہی ہے اور کاروبار میں سہولت پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کا درجہ بہتر کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
مشیر تجارت پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ملک میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، آئندہ ون ونڈو کے ذریعے کمپنی کی رجسٹریشن ہوگی۔ اس حوالے سے ایک پورٹل بھی بنایا گیا ہے جہاں کمپنیوں کو تمام سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔ کاروباری طبقے کے لیے ٹیکس کم کرکے 47 سے 16 کردیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیکسز پر کام کیا ہے۔ حکومت ہر وہ اقدام کرنا چاہتی ہے جس سے کاروبار اور سرمایہ کاری میں معاونت ہو۔
اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا کہ سرمایہ کار جنوبی ایشیا کو دیکھ رہے ہیں، ہم ٹیکنالوجی پاکستان میں لانے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ ہم پانچ سال کے دوران ٹاپ 50 ممالک کی فہرست میں آنے کا ہدف پورا کریں گے۔

شیئر: