Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور امریکہ کی فضائی مشقیں

  اسلام آباد...پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آپریشنل ائیر بیس پر جاری پاکستان اورامریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں فیلکن ٹیلن کا معائنہ کیا۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے لڑاکا طیارہ اڑا کر فضائی مشقوں کے اختتامی مراحل میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق ائیر چیف نے فضائی مشقوں کے کامیاب انعقاد پر دونوں ممالک کے فضائی عملے کو مبارک باد دی۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاکہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

شیئر: