Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے،پیچھے ہٹنے والے نہیں،راہول گاندھی

    نئی دہلی- - -  - کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس اس زعم میں ہے کہ وہ ہندستان سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ساورکر کی تنظیم نہیں جو انگریزوں کے آگے گڑگڑا رہی تھی۔ یہ گاندھی کی تنظیم ہے جو انگریزوں کے آگے سینہ سپر رہی اور ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ۔ہم فرنٹ فٹ پر کھیلیں گے اور مودی کو ملک کی آواز سنائیں گے۔راہول گاندھی نے بدھ کے روز  یوتھ کانگریس کی 26 ریاستوں سے ہو تے ہوئے46 دن بعد دہلی پہنچنے والی’ ’انقلاب یاترا‘‘ کے اختتام پر منعقد ’’انقلاب سبھا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور انکی حکومت  رافیل سودے کے حقائق چھپانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن یہ سچائی ہے جو اِسپرنگ کی طرح جتنا زیادہ دبائی جارہی ہے وہ خود بخوداتنی ہی تیزی سے اچھل کر سامنے آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سچائی چھپ نہیں سکتی ۔ رافیل کی حقیقت بھی آہستہ آہستہ ہندوستان کے عوام کے سامنے آ رہی ہے ۔ فرانس کے صدر نے سودے کی حقیقت سب پر عیاں کر دی ہے۔ راہول نے کہا کہ مودی نے فرانس کی حکومت سے کہا تھا کہ اگر دنیا کا سب سے بڑا دفاعی سودا چاہئے تو انل امبانی کو اس کا ٹھیکہ دینا ہی ہوگا ۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس اکثریت کے ساتھ بر سر اقتدار آرہی ہے۔اسکے بعد کانگریس سرکار ملک کے غریبوں کے بینک کھاتوں میں کسی دلال کے بغیر کم ا زکم اجرت جمع کر دے گی اور اتنے بڑے ملک میں ایسا پہلی بار ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -جی اشوک کمار ہندوستانی بحریہ کے نائب سربراہ مقرر

شیئر: