Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز ا لہی کو وزارت اعلی کی پیشکش کس نے کی؟

اسلام آباد...مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق سینیٹرکامل علی آغا نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پرویز الہی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی تھی لیکن ہم وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگے۔ ملکی مفاد میں تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کیا۔ٹی وی انٹرویو یں مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنماءکامل علی آغا نے کہاہے کہ ہماری قیادت میں زیر ک لوگ ہیں اور درگزر کرنیوالے ہیں۔ اب ہمارے ممبران کو تحریک انصاف کی حکومت سے گلہ ہونا شر وع ہوگیا کہ ضلعی سطح پر انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہمارے لوگوں کےساتھ تعاون نہیں کرنا ۔ ان کی جگہ پر جو ہارے ہوئے لوگ ہیں ان کےساتھ تعاون کیا جائے۔ اس پر توجہ دلانے کی کوشش کی لیکن پھر بھی رویہ نہیں بدلا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عدم تعاون عدم برداشت تک پہنچ گیا کہ ہمارے ایک صوبائی وزیر نے استعفیٰ دیدیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت سے بات چیت ہورہی ہے اور معاملا ت بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چو ہدری برادران ہمیشہ کھلے دروازے کی سیاست کرتے ہیں، ہمارے رابطے چلتے رہتے ہیں لیکن ہمار ا مسلم لیگ (ن) یا پیپلز پارٹی کےساتھ حکومت کےخلاف کوئی رابطہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) نے انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ق) کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی آفر کی تھی۔
 

شیئر: