پی پی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکریٹری محمد خالد رانا کے اعزاز میں تقریب
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
سعودی عرب میں پارٹی کو پروان چڑھانے پر صداقت حسین اور دیگر کاخراج قدرومنزلت
ریاض(ذکاءاللہ محسن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرگرم رکن اور سینیئر نائب صدر صداقت حسین بھرگوش کی جانب سے پی پی مڈل ایسٹ کے جنرل سیکریٹری محمد خالد رانا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور ممبران نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر صداقت حسین بھرگوش نے کہا کہ محمد خالد رانا نے ہمیشہ سعودی عرب میں پارٹی کو پروان چڑھایا ۔ سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ میں موجود تمام کارکنان کی جانب سے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور محمد خالد رانا کو بھی یقین دلاتے ہیں کہ ان کی لیڈر شپ میں پیپلزپارٹی کو مڈل ایسٹ میں بام عروج پر لیکر جائیں گے۔ محمد خالد رانا نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں ایک کارکن بن کر پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کروں ۔ پارٹی قائد بلاول بھٹو زرداری نے جو اہم ذمے داری مجھے سونپی ہے میں اس کو بھرپور نبھانے کی کوشش کروں گا تقریب سے سردار محمد رزاق ،احسن عباسی، وسیم ساجد ،یونس ابو غالب ،انجینیئر رانا عدیل ،انجینیئر عثمان چوہدری۔شریف بلوچ -عبدالکریم خان ، انجینیئر محمد یاسین ، انجینیئرمنصور علی، انجینیئر خادم حسین ،اصغر قریشی ،الیاس رحیم ،غلام نبی نواب،جہانگیر بدر،سردار نصیر نے بھی خطاب کیا۔