Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے ہند کو چوتھا میچ 8وکٹوں سے ہرادیا

ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے 5 ون ڈے کی سیریز کے چوتھے میچ میں ہند کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔ میچ انتہائی یکطرفہ رہا۔کیویز ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر مہمان ہند کو بیٹنگ کی دعوت دی توہند کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔کپتان ویرات کوہلی کی غیر موجودگی سے ٹیم کی کارکردگی میںواضح فرق نظر آیا،قائم مقام کپتان روہت شرما سمیت پوری ٹیم 30.5 اوورز میں صرف 92 رنز بناسکی۔کپتان روہت شرما 7، شیکھر دھون 13، ہاردک پانڈیا 16 اور کلدیپ یادیو 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 9، کیدر یادیو اور بھونیشور کمار ایک، ایک اور امباتی رائیڈو اور دنیش کارتک صفر پر آوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بہترین کارکردگی پر ٹرینٹ بولٹ کو مین آف دی میچ کا اعزازحاصل ہوا۔ کولن گرینڈہوم نے 3، ٹوڈ ایسٹل اور جیمز نیشام نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ہدف باآسانی 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مارٹن گپٹل 14 اور کپتان کین ولیمسن 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ہینری نکولس نے 30 اور روس ٹیلر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔اس سے قبل کپتان ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرنے والی ہندوستان کی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی پیش کی۔ دسویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے یزوندرا چاہل سب سے زیادہ 18 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور آوٹ نہیں ہوئے جبکہ 7 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔سیریز میںہند کو پہلے1-3کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، سیریز میں ناقابل شکست رہنے کے باعث کپتان ویرات کوہلی نے آئندہ 2میچوں میں آرام کافیصلہ کیاتھا جس کاواضح فرق پہلے ہی میچ میں نظر آگیا ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: