امریکی خاتون کا نجات دہندہ سعودی
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
ریاض ۔۔۔ سعودی نوجوان عبداللہ بودی نے ایک امریکی خاتون، اسپینی شہری اور انکے رفیقِ سفر سعودی نوجوان کو الربع الخالی صحراءمیں یقینی ہلاکت سے بچالیا۔ انکی گاڑی صحراءمیں الٹ گئی تھی۔ امریکی خاتون ڈرائیور کواس کے رفقائے سفر نے الٹی ہوئی گاڑی سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی تاہم وہ ناکام ہوگئے تھے۔انہوں نے جائے وقوعہ سے 200کلو میٹر دور موجود عبداللہ بودی سے رابطہ کرکے مدد طلب کی۔ وہ 12گھنٹے کا سفر طے کرکے جائے وقوعہ پہنچا اور تینوں کی مدد کرکے انہیں الاحساءمنتقل کیا۔ بودی کا کہناہے کہ وہ صحراءکا دیوانہ ہے۔ الربع الخالی میں وقتا فوقتا حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ اسے اس کے ایک، ایک چپے کا علم ہے۔ امریکی ڈرائیور خاتون ریت کے انتہائی خطرناک ٹیلے پر گاڑی لیکر چڑھ گئی تھی۔ اترتے وقت الجھ گئی۔ بریک لگانے پر گاڑی دائیں گھومی اور پھر الٹ گئی۔18قلابازیاں کھائیں تاہم یقینی موت سے بچ گئی۔ اسکے جسم پر مختلف زخم آئے ہیں۔