کراچی: پاکستان نے نصر میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق نصر میزائل کم فاصلے پر زمین سے زمین ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ تجربہ مشقوں کے دوران دوسرے مرحلے میں کیا گیا۔