Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج درخواستوں کی وصولی 20 فروری سے شروع

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اس دوران وزیرا عظم کو بتایا گیا کہ حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی جبکہ حکومت فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سال 2019ء کی حج پالیسی پیش کی گئی اور حج اخراجات و سہولیات پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔  سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور نجی ٹورز آپریٹرز کاکوٹہ 40 رکھا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سال 80 سال یا زائد عمر کے افراد اور مسلسل 3 سال سے ناکام رہنے والوں کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا۔ حج کے اخراجات کو 2 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شمالی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے اور جنوبی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 27ہزار 975 روپے ہوں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال وفاقی حکومت نے فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دینے کافیصلہ کیا ہے ۔

شیئر: