لاہور: گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت اپنا منشور پورا کرے گی، تحریک انصاف کی حکومت جو کام کررہی ہے، اس کے اثرات 3 سال بعد آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ کوئی مڈٹرم الیکشن نہیں ہوگا، حکومت اپنے 5 سال کی مدت پوری کرے گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ اس کے لیے میڈیکل بورڈ بنایا ہے وہ اپنا فیصلہ کرے گا جبکہ عدالتیں بھی بااختیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔چودھری پرویز الٰہی سے متعلق گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ہمارا اتحاد الیکشن سے پہلے کا بنا ہوا ہے، ان کی شکایات ہم سنیں گے۔ملک کا ایک قانون ہے ہم اس کے مطابق ہم چلیں گے۔