سرمایہ کاروں کو سہولتیں دیں گے،عمران خان
اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہو لتیں فراہم کی جائیں گی۔ ملائیشیا کے ”ایڈکٹو“ گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین داتک عزت کمال الدین نے جمعہ کو وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ایڈکٹو گروپ 100 ملین ڈالر کی موجودہ سرمایہ کاری کو ٹاور انفراسٹرکچر میں اپنی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کا منصوبہ رکھتا ہے، یہ آئندہ 5 برسوں میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے اضافہ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین ایڈکٹو گروپ ملائیشیا نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور موجودہ حکومت کی اختیار کردہ پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایڈکٹو گروپ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شراکت دار بننا چاہتا ہے۔