Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جمعہ 3 جنوری 2025 کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.67 ریال رہی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ 3 جنوری 2024 کو رواں سال کے اختتام پر کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ دو ہزار 660 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.67 ریال رہی۔
جمعرات کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 279.18 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.77 ریال، 22 قیراط ایک گرام 294.04 اور 18 قیراط 240.57 ریال رہی ہے۔
جبکہ 14 قیراط سونا 187.11 ریال فی گرام فروخت کیا جاتا رہا۔

شیئر: