Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

31 سال بعد کراچی میں ایک بار پھر .... ؟

کراچی: شہر قائد میں فروری کا مہینہ شروع ہو چکا ہے تاہم سرد موسم تاحال اپنی شدت کے ساتھ جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسا کئی برسوں کے بعد ہوا ہے کہ سردی دسمبر کے بعد سے فروری تک مسلسل جاری ہے، جبکہ کئی برسوں سے کراچی میں سردی دسمبر اور جنوری کے ابتدائی چند دن تک رہنے کے بعد ختم ہو جاتی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سائبیریا سے آنے والی ٹھنڈی ہواﺅں نے شہر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ صبح اور شام کے اوقات میں سرد ہواﺅں کے سبب گرم کپڑے پہننے کی ضرورت پیش آ رہی ہے اور اس حوالے سے بازاروں میں خریداروں کا رش نظر آ رہا ہے جبکہ صبح اسکول اور دفاتر کیلئے نکلنے والے بچوں اور دیگر شہری بھی تاحال جیکٹ اور سوئٹر پہننا معمول بنائے ہوئے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ سردی کی وجہ سے انہیں کافی دشواری کا سامنا ہے۔ شدید موسم میں جہاں سردی بڑھ رہی ہے وہیں شہری مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے معمولی بیماریوں جن میں گلے کی خرابی، نزلہ زکام، کھانسی، بخار میں شہری اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 31 سال قبل یہ 22.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
 
 

شیئر: