Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ملھم مقام پر بازوں کا شاہ عبدالعزیز میلہ

ریاض۔۔۔ شمالی ریاض کے ”ملھم “ مقام پر بازوں کا شاہ عبدالعزیز میلہ منعقد کیاگیا۔ اس موقع پر مختلف زمروں میںبازوں کے مقابلے ہوئے۔ ساری ابتدائی پوزیشنیں اماراتیوں نے حاصل کرلیں۔تفصیلا ت کے مطابق الملواح (400میٹر) کی پرواز کا مقابلہ اماراتی باز نے حاصل کیا۔ اس نے 16.908سیکنڈز میں 400میٹر کی پرواز کی جبکہ جیر، بیور قرناس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن القاید باز نے 17.232سیکنڈز میں مکمل کرکے جیتی،علاوہ ازیں جیر، شاہین قرناس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن 16.713 سیکنڈز میں مکمل کرکے حاصل کرلی۔ تیسرے مقابلے میں پہلی پوزیشن 16.170سیکنڈز میں الدہافرا نے حاصل کی۔ میلے کا اہتمام سعودی باز کلب کی جانب سے25جنوری سے منعقد کیا گیا تھا اس کا سلسلہ 3فروری تک جاری رہیگا۔ میلے میں 2 مقابلے الملواح (الدعو) اور مزاین الصقورکے نام سے منعقد کئے گئے ان میں جی سی سی ممالک او ردیگر ممالک کے لوگوں کو حصہ لینے کا موقع دیا گیا۔ایک مقابلہ سعودی اور جی سی سی ممالک کے درمیان ہوگا۔

شیئر: