موسیقی رگ رگ میں رچی ہے ،امیرشوکت علی
نوجوان گلوکارامیرشوکت علی نے اپنی صلاحیتوں اور فن موسیقی سے کمٹ منٹ کی بنا پردنیا بھرمیں اپنی میٹھی آوازکا جادو جگایا ہے اوران کی خوب صورت آوازاور معیاری گیتوں نے تہلکہ مچا رکھا ہے۔ پاکستان کے لیچنڈگلوکارشوکت علی کے صاحبزادے نوجوان گلوکارامیرشوکت علی بہت کم عرصے میں منفرد نام اور مقام پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ سریلی آواز اور سر سنگیت میں مہارت رکھنے والے امیر علی کی قامت بھی خوب صورت ہے ۔وہ علم موسیقی کی تاریخ سے”باخبر“ اور سنجیدہ گلوکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے گلوکارامیرشوکت علی نے کہا کہ راگ رنگ کے بغیر کسی بھی قوم کی ثقافت مکمل نہیں سمجھی جاتی۔ابتداءسے ہی مجھے ایک اچھا ماحول اور تربیت یافتہ موسیقاروں اورگلوکاروں سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ موسیقی میری رگ رگ میں رچی بسی ہے۔مختلف ممالک میں فن کا اظہار کر کے بے حد شہرت اور عزت ملی۔