اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیرکو ہو گا ۔ جس میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے خصوصی اقتصادی زونز کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی جائے گی ۔ سرمایہ کاری بورڈ ان مسائل کے حل کے لئے نظام الاوقات کا منصوبہ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع اور معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکمت عملی بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔