پاکستانی ٹویٹر صارفین نے کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنایا ۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
نور کشمیری نے ٹویٹ کیا : اس سرخ لہو کی تابانی اک روز افق پر اُبھرے گی پھر ہوگی صبح آزادی ۔ انشاءاللہ۔
ابوبکر نے کہا : اقوام متحدہ کو کشمیر کے بارے میں اپنے نامکمل ایجنڈا کو پورا کرنا چاہئے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کو یقینی بنانا چاہئے۔ کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ۔پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
عبدالرحمن نے لکھا : کشمیر کی گلیوں کوچوں سے یہی صدا آتی ہے ، پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ۔
محمد عبداللہ نے کہا : تحریک آزادی جموں و کشمیر کی کامیابی ان شاء اللہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
ابوسعد عرفان نے ٹویٹ کیا : اور وہ دن دور نہیں جب شہادتوں کے اس سلسلے کا اختتام آزادی کشمیر پہ ہوگا ان شاءاللہ۔
محمد اویس کا کہنا ہے : مسئلہ کشمیر صرف جغرافیائی نہیں نظریاتی ہے۔
رضوان الہی نے ٹویٹ کیا : اٹھو اے کشمیر کے جوانو فلک کا چہرہ نکھر رہا ہے ، آزادیوں کا حسین سورج افق پہ دیکھو ابھر رہا ہے۔