Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: پیر اور منگل کو نجی اسکولوں میں تعطیل ہوگی

دبئی: ابوظبی، دبئی اور شارجہ سمیت العین کے نجی اسکولوں میں پیر اور منگل کو تعطیل ہوگی۔ امارات کے محکمہ تعلیم نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ نجی اسکولوں میں تعطیل کا اعلان پاپائے روم فرنسیس کی دبئی آمد کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ پیر کو نجی اسکولوں کو تعطیل کرنے یا تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ جن اسکولوں کو تعطیل کرنی ہے انہیں محکمہ سے اس کی اجازت لینی ہوگی تاہم منگل کو تمام نجی اسکولوں میں تعطیل کی جائے گی۔
 

شیئر: