سعودی ایجنسی کے تحت شمالی غزہ میں 2100 شیلٹر کٹس تقسیم
اسرائیل کے فوجی آپریشن سے بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوئے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے غزہ میں دو ہزار 100 شلیٹر کٹس تقسیم کی ہیں، اس سے سیکڑوں خاندانوں کو فائدہ پہنچا۔
ایس پی اے کے مطابق شمالی غزہ میں جاری اسرائیل کے فوجی آپریشن سے بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوئے ہیں۔
سعودی امدای ایجنسی کے ایگزیکیو پارٹنر سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے پہلے دن سیکڑوں خاندانوں میں شیلٹر کٹس تقسیم کیں۔
بنیادی ضرورت کی اشیا کمبل، گدے، کچن کے برتن، پانی کے کنٹینر اور دیگرسامان شامل ہیں تاکہ موسم سرما کے دوران متاثرہ خاندانوں کے مصائب کو کم کرنے میں مدد ملے۔
غزہ میں شیلٹر کٹس کی تقسیم کا کام جاری رہےگا، جس سے ہزاروں بے گھر ضرورت مند خاندانوں کو فائدہ پہنچےگا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کا 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیےشمالی غزہ پہنچا تھا،امدادی قافلے میں چار ہزار 494 شیلٹر کٹس موجود ہیں۔
شیلٹر کٹس خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ یہ اقدام غزہ کے رہائشییوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔