Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقتدار میں آکر کسانوں کے قرضے معاف کردینگے، راہول گاندھی

    پٹنہ - - - -  بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کانگریس صدر راہول گاندھی نے پارلیمانی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔’’جن آکانشا‘‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے مرکزی کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔انہوں نے کہاکہ مرکز میں کانگریس حکومت قائم ہونے کے بعد غریبوں کی اوسط آمدنی کی ضمانت دیگی۔راہول نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کی طرح ملک کے تمام کسانوں کا قرض معاف کردیگی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ محاذ کے تمام ارکان یکجا ہوکر لوک سبھا  اور بہار کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے۔ہم سبھی لوگ عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بہار تعلیمی مرکز ہوا کرتا تھا اب بے روزگاری کا مرکز بن چکا ہے۔ اسے قابل فخر ریاست بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں: - - - - - -حیدرآباد: نمائش میں آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے، اکبر اویسی

شیئر: