Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت قطر کی سرگرمیاں طشت از بام

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے 
  قطر کے حکمراں باغیوں اور انارکی پھیلانے والوں کی مالی مدد سرکاری خزانے سے دھڑلے سے کررہے ہیں۔ انکی یہ خفیہ سرگرمیاں یکے بعد دیگرے منظر عام پر آتی جارہی ہیں۔ قطر کے حکمرانوں نے کوئی جگہ ایسی نہیں چھوڑی جہاں انہوں نے فلاحی انجمنوں کی مدد کے بہانے دہشتگردی کی فنڈنگ نہ کی ہو۔
تازہ ترین راز یہ سامنے آیا ہے کہ قطر کے حکمرانوں نے تیونس میں بھی دہشتگرد عناصر کی مدد فلاحی انجمنوں کی مدد کے بہانے کی ہے۔ تیونس کے حکام نے اپنے یہاں اخوان کی النھضہ تحریک کو ملنے والے خارجی فنڈ کے ذرائع کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ قطر کی جانب سے النھضہ کو ملنے والے فنڈ کی تفتیش شروع کردی گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قطر کے حکمراں مختلف ممالک میں فلاحی انجمنوں کی مدد کے بہانے دہشتگردی کی مالی اعانت کررہے ہیں۔
قطر کے حکمرانوں کی اس قسم کی سرگرمیوں کا دائرہ تیونس تک ہی محدودد نہیں بلکہ لیبیا بھی اس میں شامل ہے۔ لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر احمد المسماری نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے حکمرانوں نے لیبیا میں دہشتگرد تنظیموں کی مالی، سیاسی اور ابلاغی مدد کی جس سے لیبیا کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا۔ لیبیا کا بنیادی ڈھانچہ محفوظ تھا۔ قطر کے حکمرانوں نے دہشتگردوں کی سرپرستی کرکے ماحول خراب کردیا۔ اس سے اس امر کی تاکید ہورہی ہے کہ قطر فتنے کی آگ ہر ملک میں لگائے ہوئے ہے ۔جہاں بھی اسے فتنے کی آگ بھڑکانے کا موقع ملتا ہے وہاں وہ اس حرکت سے بازنہیں آتا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: