Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے کیویز کو ون ڈے سیریز میں 1-4سے شکست دیدی

 
ویلنگٹن:ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ون ڈے میں 35 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے 49.5اورز میں 252رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 44.1اوورز میں 227رنز بنا سکی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جیمس نیشام 44، کپتان کین ولیمسن 39 اور ٹام لیتھم 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔میچ میں بہترین کارکردگی پر امباتی روئیڈو مین آف دی میچ اور سیریز میں نمایاں کارکردگی پر محمد شامی مین آف دی سیریز قرار پائے۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 44.1 اوورز میں 227 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ میں " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: