مریم اورنگزیب نے سوالات کی بوچھاڑ کردی
لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب کی زندگی کا سسپنس یہ ہے کہ ان کی باقی کی زندگی کون کون سی پارٹی میں گزرے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام پر اس وقت جتنا ظلم ڈھایا جا رہاہے، اس پر عمران خان فیصلہ کریں کہا نہیں اپنی باقی زندگی کس ملک میں گزارنا ہوگی۔ عوام آپ سے نوازشریف سے متعلق باتیں نہیں سننا چاہتے بلکہ آپ عوام کو یہ بتائیں کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کب دیں گے ۔ نواز شریف کو یاد کرنا چھوڑ کر بتایا جائے کہ حکومتی اجلاسوں میں نواز شریف اور شہباز شریف کے کتنے منصوبوں کی تختیاں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان یہ بتائیں کہ لاہور اور ملتان موٹر وے اور ایسٹرن بائی پاس لاہور کا افتتاح کب کریں گے جو کب سے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس عوام کی طرح آپ کے پاس بھی وفاق میں سوائے نوازشریف اور پنجاب میں سوائے شہباز شریف کو یاد کرنے کے کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔